مندنی پولیس کی کاروائی،راہزنی کی واردات میں مطلوب دوافرادگرفتار

اتوار 21 جولائی 2019 13:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) تھانہ مندنی چارسدہ کی حدودمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی واردات میں مطلوب دوافرادکوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق 17جولائی کو شہاب ولد امیر سید نے تھانہ مندنی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ وہ رات کے وقت مندنی بازار جارہاتھاکہ اسی اثناء دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پردوموبائیل فون اور5پانچ ہزارروپے چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی آیاز محمود خان اور ایس ایچ او تھانہ مندنی معروف شاہ خان اور انوسٹی گیشن انچارج پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا ۔ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو استوار کرکے ملزمان خالد ولد سلیم اور دلدار ولد خان افضل ساکنان تور ڈھیر تک رسائی حاصل کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ جبکہ واردات میں استعمال ہونے والے موٹرسائیکل اور 2پستول برآمد کرلئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں