نواحی علاقہ میں دکانوں سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 15 ستمبر 2019 17:20

پشاور۔15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ خزانہ میں دکانوں کے تالے توڑ کر مختلف اشیا چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندھی پر اس کے قبضے سے مسروقہ 11عدد موبائل فون اور قیمتی اشیا برآمد کر لی گئیں ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مدعی رشید ولد جمروز خان سکنہ واحد گھڑی نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزم نے اس کے دکان سے گیارہ عدد موبائل فون، کیمرہ اور دیگر قیمتی اشیا چوری کر لی ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،ایس رورل علی بن طارق نے دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس چمکنی حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ حاجی ابراہیم پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی کی سربراہی میں ایس ایچ او خزانہ حاجی ابراہیم خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران ملوث ملزم اصل ملزم کا سراغ لگا کر ملزم الف خان ولد اشراف خان کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران دکانوں سے چوریاں کرنے کے وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے گیارہ عدد مسروقہ موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا بھی برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں