گورنرخیبرپختونخواکی روزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:03

گورنرخیبرپختونخواکی روزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کی وفات پر تعزیت
پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے روزنامہ آج کے بانی ایڈیٹر عبدالواحدیوسفی کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو مدتوں یادرکھاجائیگااورصحافت کیلئے مرحوم کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنرنے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کو یہ صدمہ صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں