پاک افغان سرحد طورخم بارڈر یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا

پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو افغانستان جانیکی اجازت دے دی گئی ، طورخم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی

پیر 6 اپریل 2020 12:38

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاک افغان سرحد طورخم بارڈر یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے کے بعد پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو افغانستان جانیکی اجازت دے دی گئی ہے ، طورخم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 9اپریل تک یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جاسکیں گے ، بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جارہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیومیٹرک سسٹم سے گزارا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق پیر کو بارڈر کھول دیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عائشہ صدیقی افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر چمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں