خیبرپختونخوا میں پراونشل آئوٹ بریک کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 11 مئی 2024 09:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) خیبرپختونخوا میں متعدی بیماریوں کے پھیلائو کو روکنے اور وبائی صورتحال سے قبل احتیاطی تدابیر کےلئے پراونشل آئوٹ بریک کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کے ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتالوں تک توسیع اور بروقت نفاذ سے وبا ئی امراض کے کنٹرول اور بروقت رسپانس میں بہتری آئے گی اور وباؤں کو متعلقہ علاقے تک ہی محدود کیا جا سکے گا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق یہ سسٹم محکمہ صحت کےلئے ناگزیر ہے۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں 42 متعدی اور نوٹیفائیبل بیماریوں کی نگرانی کی جاتی ہے اور جہاں سے بھی وبا کے پھیلنے کا خطرہ نظر آتا ہے وہاں پر فوری میڈیکل رسپانس کے ذریعے وبا کو کنٹرول کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں وبائی صورتحال قابو میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں