دھوکہ دہی سے مکان پر قبضہ کرنے والے نوسر باز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 13 اگست 2020 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے مکان پر قبضہ کرنے والے نوسر باز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا،نوسر باز گروہ جعلی کاغذات بنا کر شہری کے گھر پر ناجائز طور پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے زوجہ سلامت خان سکنہ واپڈا کالونی نے مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ اس کے زیر تعمیر مکان پر نوسر باز گروہ نے قبضہ کرلیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردیایس پی رورل وقار احمد نیواقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ورسک فدا حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ امتیاز خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوسر باز گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی دستاویزات بنانے کے بعدگھر پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے،جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں