وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی اے ایس آئی شاہ فیصل کی شہادت پر تعزیت

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز مردان کے علاقہ تخت بھائی میں پولیس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں اے ایس آئی شاہ فیصل کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے معروف پشتو ڈرامہ نگار اور اداکار نذر محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں