وزیراعلیٰ محمود خان کا مردان صوابی روڈ کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر زیر تعمیر گوہاٹی پل ٹوٹنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس

پراونشل انسپکشن ٹیم سے معاملے کی انکوائری کروانے کے احکامات

جمعرات 27 جنوری 2022 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان صوابی روڈ کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر زیر تعمیر گوہاٹی پل ٹوٹنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پراونشل انسپکشن ٹیم سے معاملے کی انکوائری کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے میں 15 دنوں کے اندر پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹیریل کے استعمال سمیت واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے صوبے میں تعمیراتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس مذکورہ واقعے میں ناقص میٹریل کا استعمال ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں