پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 13 مئی 2024 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش کاکول میں 53 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز چترال ، دیر ، باجوڑ ، سوات ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، نوشہرہ ، کرم اور ڈی آئی خان میں بارش ہوئی ۔

گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش کاکول میں 53 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ۔مالم جبہ میں 27 ، میر کھنی میں 26 ،کالام میں 23 ، چترال میں 20،دروش میں 15، دیر میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ جبکہ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں