خیبرپختونخوااسمبلی ،اے این پی کے مرکزی رہنما اورامن کے داعی مولاناخانزیب کی شہادت پر گہرے تشویش

واقعے کی فوری اورغیرجانبدارانہ انکوائری کرواکرمجرموں کو کیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ،متفقہ قرارداد منظور

ہفتہ 2 اگست 2025 01:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں ایک متفقہ قراردادکے ذریعے اے این پی کے مرکزی رہنما اورامن کے داعی مولاناخانزیب کی شہادت پر گہرے تشویش کااظہارکرتے ہوئے واقعے کی فوری اورغیرجانبدارانہ انکوائری کرواکرمجرموں کو کیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیاگیا۔ جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران اے این پی کے رکن نثارباز نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ دس جولائی کو اے این پی کے مرکزی رہنمااورامن کے داعی مولاناخانزیب،پولیس اہلکار شیراز کوباجوڑمیں بے دردی سے شہیدکردیاگیاانکے ساتھ تین ساتھی شدید زخمی ہوئے مولاناصاحب اس وقت امن پاسون کیلئے مہم کررہے تھے اورخودبدامنی کے شکار ہوئے جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں ایف سی کمپاؤنڈ، بریگیڈئرکی رہائش گاہ اور ڈی سی کے کیمپس بھی موجود ہیں پانچ دن گزرنے کے باوجودقاتل گرفتارہوئے اورنہ ہی قاتلوں کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے لائی گئی واقعہ کی جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے اور نزدیک پٹرول پمپ کی سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے واقعہ کے فورابعدتمام کیمرے اور ڈی وی آرزنامعلوم لوگوں نے اٹھائے جس سے ریاست اور ریاستی اداروں کی کارکردگی اورناکامی نیت صاف ظاہرہورہی ہے کہ مظلوم اوردہشتگردی کے ستائے ہوئے قبائلی اضلاع کے عوام امن وامان اورجائز آئینی حقوق کیلئے آوازاٹھانیوالوں کے ساتھ ایسی طرح سلوک ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ اس واقعے کی فوری اورغیرجانبدارانہ انکوائری کرواکرمجرموں کو کیفرکردارتک پہنچایاجائے پختونخوا اور ضم اضلاع میں امن کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پرجلدازجلداقدامات کئے جائیں بصورت دیگر عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے اس کے علاوہ صوبہ بھر میں اورخاص کر قبائلی اضلاع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پربھی غورکیاجائے اے این پی کے رہنما مولانا خانزیب شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں رہے گی اور اس کیلئے ہرقسم اقدامات اٹھاے پرغورکرے گی۔ایوان نے قراردادکی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں