باجوڑمیں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

ہفتہ 5 فروری 2022 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ محمد سعد خان کی قیادت میں ضلع باجوڑ میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ ضلع بھر کی طرح ریسکیو 1122 باجوڑ کی طرف سے بھی کشمیر کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں ریسکیو افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں تمام ریسکیو 1122 افسران اور اہلکاروں نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سول کالونی ریلی میں بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے انڈیا کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور ظلم وبربریت کے خلاف کشمریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گیاور کشمیر کی آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شہدا کی قربانی ضرور رنگ لائیں گیں ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کی فلیکس اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں