یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے رگبی میچ کا انعقاد

پیر 7 فروری 2022 19:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2022ء) خیبرپختونخوا رگبی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر کی مناسبت سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں پشاور اے اور پشاوربی کی رگبی ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں پشاور اے کی ٹیم نے صرف کے مقابلے میں سترہ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی اس موقع پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے کے پی رگبی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عمیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی تھا انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کی پروزور مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کیساتھ ان کی جدوجہد میں شریک رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں