مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس،خیبر پختونخوا بار کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 20 مئی 2023 16:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2023ء) خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین زربادشاہ خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید مبشر شاہ نے 22 مئی 2023 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جی20 ممالک کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے اور اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بار کی جانب سے ہفتے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارت کے اس فیصلے کے خلاف پاکستان بار کونسل کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے 22 مئی 2023 بروز سوموار صوبہ خیبر پختونخوا میں احتجاجاً مکمل وکلاء ہڑتال اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں