کلین اینڈ گرین مہم کا مقصد ملک میں صاف وشفاف ماحول کا قیام ہے،عذراخورشید

جمعہ 19 اکتوبر 2018 12:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) فرنٹیئرکالج برائے خواتین کے پرنسپل عذرا خورشید نے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کا مقصد ملک میں صاف وشفاف ماحول کا قیام ہے ، معاشرے کے ہر فرد کواس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف شفاف صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ، صحت مند معاشرے کے لئے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ صاف وشفاف ماحول کی آگاہی ضروری ہے تاکہ اسے کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں بڑوں اورطلباء وطالبات کو بھی اس مہم کا حصہ بننا چاہئے۔مہم میں کالج کی اساتذہ اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں