عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،آر پی او مردان ریجن محمد علی خان

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آر پی او مردان ریجن محمد علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، عوام کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے،جرائم کی روک تھام اور اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں، قتل ڈکیتی ، رہزنی، کار موٹر سائیکل چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے چاروں اضلاع کے پولیس افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔محمدعلی خان نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائی کے ساتھ عوام میں شعور بھی اجاگر کیا جائے،بغیر اندارج کرایہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،پولیس ایکسس سروس، ڈی آر سی اور پولیس اسسٹنس لائنز اپنی تمام تر وسائل بروے کار لاتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ اجلاس میں ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان ، ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی، ڈی پی او نوشہر ہ کیپٹن (ر) منصور امان، ایس پی انوسٹی گیشن مردان گل نواز ودیگرنے شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں