اے اے سی تنگی کا مختلف بازاروں کادورہ

جمعہ 24 جنوری 2020 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء)ڈپٹی کمشنرچارسدہ عدیل شاہ کی خصوصی ہدایت پرگذشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تنگی فرح جدون نے مختلف بازاروں کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے اے سی تنگی نے ہری چند اور مندنی بازاروںکا دورہ کیا اوردکانوں میں اشیائے خوردونوش کا معیارچیک کیا ۔انہوںنے آٹا ڈیلروںسے بھی ملاقات کی اورانہیں ہدایت کی کہ سرکاری نرخ پرآٹے کی فراہمی کویقینی بنایاجائے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں