پ*پشاور بلیو کی ٹیم کا پشاور ریڈ کے خلاف پی سی بی چیلنج کپ میچ فتح

جمعہ 26 اپریل 2024 21:25

yپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پشاور بلیو کی جیت میں مرتضیٰ کی سنچری اور فرمان کائیل کی نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے گئے چیلنج کپ کے میچ میں پشاور بلیو کی ٹیم نے پشاور ریڈ کو آسان مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی پشاور بلیو کی کامیابی میں مرتضیٰ کی سنچری اور فرمان کائیل کی نصف سنچری کلیدی کردار ادا کیا پشاور کے افتخار صافی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پشاور ریڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی پشاور ریڈ کے محمد حماد اور خلیل 43اور 43 سکور کئے پشاور بلیو کی طرف سے کاشف علی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریڈ کے 6 بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی پشاور بلیو نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پشاور ریڈ کے سامنے 303 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا پشاور بلیو کے مرتضیٰ سعید نے ناقابل شسکت 151 سکور کیا جبکہ انکے ساتھ فرمان کائیل نے بہتری کھیلتیہوئے شاندار نصف سنچری سکور کیا.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں