پیسکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں ، نادہند گان سے بقایاجات کی مد میں 11 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء)پیسکو ٹاسک فورسز  نے  مختلف کارروائیوں کے دوران  نادہند گان سے بقایاجات کی مد میں 11 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ۔

(جاری ہے)

پیسکو ٹاسک فورس پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز تنگی سب ڈویژن اورداودزئی سب ڈویژن کی ٹیموں نے تنگی اورداودزئی کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 31 ڈائریکٹ کنکشنوں کو پکڑا گیا ، جبکہ ڈائریکٹ کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایل ٹی تاروں کو اتارلیا گیا، نادہند گان سے بقایاجات کی مد میں 11 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں