صوابی، شہریوں کے مسائل اور عوام میں جرائم کے خلاف شعور اجاگر کرنے بارےکھلی کچہری

بدھ 25 مئی 2022 12:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) صوابی ایس ڈی پی او رزڑ عجب خان نے دیہہ شیخ جانہ میں مختلف سماجی جرائم کے سدباب ، عوامی شعور اجاگر کرنے، کمیونٹی پولیسنگ اور عوامی مسائل کے ازالے کے حوالے سے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔اس موقع پر ایس ڈی پی او نے ہوائی فائرنگ سے اجتناب، منشیات فروشی، سود اور انڈر پلے کے خلاف جنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور خاندانوں کے مابین سالوں سے چلی آرہی دشمنیوں کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیرینہ دشمنیوں کی وجہ سے اب تک بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، ہمیں خود میں برداشت اور صبر و تحمل کا مادہ پیدا کرنا ہوگا، کیونکہ اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خاندانی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں علاقہ مشران کے تعاون سے جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ڈی پی اونے مزید کہا کہ مساجد و مدارس کی توسط سے عوام الناس میں مختلف سماجی جرائم کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے مہم کو جاری رکھیں گے اور ہمیں مل کر جرائم کے خاتمے کے لئے کوششیں کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں