پشاورپولیس نے ڈکیت، راہزن گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

منگل 17 اپریل 2018 18:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران ڈکیت، راہزن منظم گروہ کے سرغنہ کو دوسرے ساتھی سمیت گرفتار کر کے انکے قبضے سے مال مسروقہ نقد رقم او ر واردات میں استعمال ہونے والا سلحہ برا ٓمد کر کے ملزمان نے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماة شا زیہ زوجہ سید غنی شاہ سکنہ وزیر کالونی پشاور نے تھانہ فقیر آباد میں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتلایا کہ میں معہ دیگر اہل وعیال اپنے رشتہ دار کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں اٹک گئے تھے واپس آکر تو ہمارے مکان کے دروازے کھلے تھے اند ر جاکردیکھا تو گھرکا ساراسامان بکھر ا پڑا تھا پڑتال کر نے پر ایک عدد سوتی لاکٹ، ایک عدد نیکلس ،سوتی ٹاپس ،ایک عدد استری ،چار عدد موبائیل سیٹ،ایک گھڑی ،تین عدد چوڑیاں ،ایک چاندی نیکلس،اور نقد رقم مبلغ4 لاکھ10 ہزار روپے وغیرہ چوری کر کے لے گئے تھے ، ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ ،ایس ایچ او فقیر آباد نورحیدر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کامیاب کاروائی کے دوران ڈکیٹ، راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان(1 ) اسرار الدین ولد سبحان الدین سکنہ قاضی کلے (2 )کمال الدین ولد سید غنی شاہ سکنہ وزیر کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 30 بور پستول برآمد کر لیا،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے جن کی گرفتار جلد عمل میں لائی جائیگی، ملزمان نے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں