ْممکنہ عام انتخابات کے لئے 10ہزار خاصہ دار اور لیویز فورس کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ

منگل 17 جولائی 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) ممکنہ عام انتخابات کے لئے 10ہزار خاصہ دار اور لیویز فورس کی خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے والے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے خاصہ دار اور لیویز فورس کی خدمات دو دن کے لئے طلب کر لی گئی ہے 24سے 25جولائی تک ان کی تعیناتی پشاور سمیت صوبے کے مختلف حساس ترین اور حساس پولنگ سٹیشنوں پر ہوگی خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، پولیس کی خدمات بھی حاصل کی ہے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کی گئی ہے تاہم سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر خاصہ دار اور لیویز فورس کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے کہاگیا ہے کہ وہ خاصہ دار اور لیویز فورسز کی خدمات خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کرے تاکہ ان کی تعیناتی عمل میں لائی جا سکے ۔ آئندہ عام انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے تمام اداروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں