پی ٹی آئی ٹائون lکااجلاس،باغیوں کی خلاف ایکشن کافیصلہ

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:06

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ٹائون ون کا ایک اجلاس زیرصدارت صدرعرفان سلیم منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ارشد شنواری ،سیکرٹری اطلاعات رحمان جلال، سجاد صافی ،وقار سیٹھی،اسلم،روبینہ ناز سحرش اوردیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی کی78کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں عام انتخابات2018میں پارٹی سے بغاوت اورپارٹی کیخلاف کام کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیاگیا اس موقع پر کابینہ کو مزید فعال اورضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوارکی کامیابی کیلئے بھرپورحصہ انتخابی مہم چلانے پرزوردیاگیا۔

اس موقع پر عرفان سلیم نے کہاکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرینگے، عام انتخابات میں جس طرح عوام نے پی ٹی آئی پراعتماد کااظہارکیاامیدہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواربھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں