پشاور،محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی حکومت کا فرض ہے، کامران بنگش

منگل 18 ستمبر 2018 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی حکومت کا فرض ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کوہاٹی گیٹ پر واقع محرم الحرام کی سیکیورٹی کے لیے بنائی جانے والی کمانڈ پوسٹ میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے مقرر کردہ فوکل پرسن محرم کمیٹی کامران بنگش نے ضلعی ناظم پشاور ارباب محمد عاصم,ڈی سی پشاورعمران شیخ اور ایس ایس پی جاوید اختر کے ہمراہ جلوس کی گزرگاہوں کا دورہ کیا جس میں سیکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں، کامران بنگش نے سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے پولیس و ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی خصوصی تعریف کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں