اباسین آرٹس کونسل کاادبی ایوارڈ دینے کااعلان

بدھ 19 ستمبر 2018 12:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء)اباسین آرٹس کونسل پشاورنے حسب روایت 2017ء تاجون 2018ء کے مابین شائع ہونے والی اردو،پشتو،ہندکوکی نظم ونثرکی کتابوں بشمول تخلیقات ،تالیقات،تحقیق وتراجم پراباسین ادبی ایوارڈ دینے کااعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

مصنفین ،شعراء کرام،موئلفین اورمحققین کومشورہ دیاگیاہے کہ وہ اپنی کتابوں کی پانچ پانچ جلدیں بمع تصدیق نامہ تاریخ اشاعت مجوزہ فارم کے ساتھ 22اکتوبر2018ء تک سیکرٹری ،اباسین آرٹس کونسل پشاورکوارسال کردیں ،شرکت فارم کونسل کے دفترسے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں