اسسٹنٹ کمشنرہنگو کا شہر میں 9ویںاور10ویںمحرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے انتظامات کامعائنہ

بدھ 19 ستمبر 2018 20:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء)اسسٹنٹ کمشنرہنگویوسف کریم نے شہر میں واقع مختلف امام بارگاہوںکا دورہ کرنے کے علاوہ 9ویںاور10ویںمحرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو تفویض کردہ ذمہ داریاں موثر طورپر نمٹانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہدخان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرنے شہر میں واقع امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے لئے مقرر کردہ گزرگاہوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

اس موقع پر ٹی ایم اے، پی کے ایچ اے اور محکمہ سی اینڈڈبلیو کامتعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔یوسف کریم نے متعلقہ حکام کو 9ویںاور10ویںمحرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے دوران ایمبولینس کی موجودگی ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت اورماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں کی صفائی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہوں کو محرم الحرام کے جلوسوں کے اختتام تک کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں