پی ٹی آئی حکومتیں ملک و خیبر پختو نحوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے خوشحالی لائے گی ،وزیرصحت ہشام انعام اللہ

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

پشاور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومتیں ملک و صوبہ خیبر پختو نحوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے خوشحالی لائے گی اور انشاء اللہ عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے غریب عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی ، و فاقی حکومت کی جانب سے سو روزہ پلان کے تحت منصوبہ بندی کرتے ہوئے مختلف اہداف و ترجیحات کے تعین کا فیصلہ کرنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں محکمہ صحت کے حکام ، اہلکاروں اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے صحت کی شعبے میںدرپیش محتلف عوامی مسائل و مشکلات سے اگاہی حاصل کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں عوام کو علاج و معالج کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا عوام کو بہتر سہولتیں فراہم نہ کرنا ، غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنا اور کرپشن کرنے والوں کے لئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں اور اس سلسلے میں شکایت ملنے پر وہ فوری کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ اور محکمہ صحت کے تمام افسران ، حکام ، اہلکاران اور طبی عملہ سمیت دیگر تمام مل کر محکمے میں میرٹ و شفافیت کو یقینی بنانے و سادگی اپنانے اور اپنی تمام ترصلا حیتں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات وقف کرناچاہتا ہوں تاکہ ہم سب عوام کی توقعات پر پورا اترسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں