خیبر پختونخوا ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرزنے ٹیکنکل الاؤنس نہ ملنے پرصوبے بھرمیںاحتجاجاً دفاترکی تالابندی شروع کردی

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) خیبر پختونخوا ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرزنے ٹیکنکل الاؤنس نہ ملنے پرصوبے بھرمیںاحتجاجاً دفاترکی تالابندی شروع کردی، ٹیکنیکل الاؤنس نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے کی صورت میں تمام محکمہ جات عوام کویوٹیلٹی سروسزبھی بند کرنے پر مجبور ہونگے۔گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صوبائی کنوینئرانجینئرشاکرحبیب نے اعجازافضل،صادق خٹک،زارگل خان،قیصرزمان اوردیگرانجینئرزنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھاکہ صوبائی حکومت کو اپگریڈیشن اور ری سٹرکچر سمیت چار مطالبات کیے تھے جس کوپاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت کی کابینہ نے دو بار منظور ی دی تھی لیکن چار ماہ گزرنے کے باوجود سیکرٹری فنانس شکیل قادراورمحکمہ فنانس نوٹیفیکیشن جاری کرنے میں تاخیری حربوں سے کام لے رہی ہے اور صوبے میں بیورکریسی جمہوری نمائندوں کے فیصلے ماننے سے صاف انکاری ہے جس سے لگتاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوابیوروکریسی سے مجبور ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ سے صوبے بھرکے گریڈ17سے بیس تک کی700 سرکاری انجینئرزگزشتہ دس دنوں سے قلم چھوڑہڑتال پرہیں لیکن اس کے باوجود بھی صوبائی حکومت اورمتعلقہ حکام کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنیکل الاؤنس کے نوٹفیکیشن کے اجراء میں تاخیر مذید برداشت نہیں کر سکتے ہیں آج سے صوبہ بھر میں اپنے دفاتر بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے سرکاری انجینئرزکے مطالبات جس میں بی ٹیک ختم کرنا،اپگریڈیشن،ٹیکنیکل الاؤنس سے سمیت دیگرمطالبات نہ مان لیے توصوبے میں جاری بڑے منصوبوں جام کردینگے۔بعدازاں انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں