ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے ممنوعہ ادویات کی فروخت پر میڈیکل سٹور سیل کردیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کے ہمراہ گڑھی موازمیں میڈیکل سٹورز کی انسپکیشن کی اور اس دوران غیر معیاری اور ممنوعہ ادویات کی فروخت پر ایک میڈیکل سٹور کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے انسپکٹرمحمد لطیف کے ہمراہ مذکورہ علاقے میں میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اورعثمان میڈکل سٹور کو الوپیتھک سسٹم(پروینشن اینڈ مس یوز) آرڈیننس 1962اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت سیل کردیا۔

اس موقع پر سمیع اللہ کاکہنا تھاکہ ضلع انتظامیہ کوہاٹ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری رکھے گی اور کسی کو بھی اس طرح کا غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں