کرپشن دہشت گردی اور بد آمنی سے بھی زیادہ خطرناک ہے،جاویداقبال

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ریجنل الیکشن کمشنر سوات جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن دہشت گردی اور بد آمنی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوات میں ایم آر ڈی او کے زیر اہتمام اور ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی تعاون سے کرپشن کے انسادکے عالمی دن کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ان دن کی مناسبت سے بد عنوانی کے خلاف واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شرکاء نے بینر زاورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے تحصیل ناظم ابراہیم، فضل حمید،سرور خٹک اور عبدائر حیم نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عام تصور کے مطابق کرپشن صرف مالی ہی نہیں ہو تی بلکہ اپنے فرائض میں غفلت، ڈیوٹی اوقات کی عدم پابندی اور انصاف کی بروقت عدم فراہمی بھی بد عنوانی کی بھی بڑی شکلیں ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے میں معاشرے کے ہر فردکے موثرکردارکے بغیر اس کا خاتمہ ناممکن ہے، دین اسلام نے بھی رشوت لینے اور دینے والوں کو جہنمی قرار دیا ہے،عزت کا معیار دولت، شہرت اور طاقت کے بجائے علم و تقویٰ کو قرار دینے سے بھی بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں