صوبے بھر میں دہشت گردی ، فرقہ واریت اور تخریب کاری کے واقعات میں 28افراد ٹارگٹ کا نشانہ بنائے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) صوبے بھر میں دہشت گردی ، فرقہ واریت اور تخریب کاری کے واقعات میں 28افراد ٹارگٹ کا نشانہ بنائے گئے ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر دہشت گردی کے 75کیسز رجسٹرڈ ہو ئے جس میں 34واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں اور 41میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا پولیس اہلکاروں اور افسروں پر رواں سال کے دوران 129جبکہ دیگرمحکموں کے ملازمین پر ستر حملے ہو ئے ہیں صوبے بھر میں رہزانی کے 239، تاجروں ا ور دیگر افراد سے بھتہ مانگنے کے 62واقعات رپورٹ ہو ئے ہیں۔

رواں سال میں زر ، زن اور زمین کے تنازعات پر 2208افراد قتل کئے گئے ۔ اور 2430زخمی ہو ئے ۔ اغواء برائے تاوان کے 7کیسز رجسٹرڈ ہو ئے یکم جنوری سے 16دسمبرتک پولیس کے اعدادو شمار کے مطابق کرائم اوردہشت گردی کے واقعات میں نسبتاً کمی ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں