ترقیاتی فنڈزضرورت کے مطابق خرچ کیاجائیگا،تھروفارورڈ تین سال تک لے کرآئینگے،وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا

منگل 18 دسمبر 2018 20:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی فنڈ تقسیم ہوں، جہاں ضرورت ہوگی وہاں ترقیاتی فنڈ خرچ کیاجائے گا۔ وہ صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام قوانین اوروہاں کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری ہوگی لیکن بتایاجائے کہ اس وقت صوبے کاسب سے پسماندہ ترین ٹانک باقاعدگی کیساتھ ٹیکس دیتاہے لیکن ملاکنڈ ڈویژن کے ترقی یافتہ ضلعے نہیں دیتے اگر ٹیکس نافذ نہیں ہوگا تو حکومت کیسے چلے گی۔

انہوں نے کہاکہ تھروفارورڈکوچھ سال سے کم کرکے تین سال تک کیلئے لے کرآئیں گے۔ قبل ازیں ایوان کی کارروائی کے دوران بحث میں حصہ لیتے ہوئے اے این پی کے سرداربابک نے کہاکہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کو منظورکررہی ہے لیکن اس وقت تھروفارورڈ بہت زیادہ ہوچکاہے اورجومنصوبے گزشتہ ادوارمیں شرو ع کئے گئے اوراگراس کے سلسلے مسلسل فنڈجاری ہوتاگیاتواگلے چارسالوں میں ان منصوبوں کیلئے ترقیاتی فنڈجاری ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں