مالم جبہ اراضی سکینڈل سے وزیراعلیٰ کاکوئی تعلق نہیں ،شوکت یوسفزئی

وزیراعلیٰ ایک بار نہیں جب تک نیب مطمئن نہ ہوجائے وہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں

منگل 18 دسمبر 2018 22:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)خیبرپختونخواکے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نیب اگر وزیراعلیٰ محمودخان کے بیانات سے مطمئن نہیں تو وہ دوبارہ بھی بلاسکتاہے اور وزیراعلیٰ ایک بار نہیں جب تک نیب مطمئن نہیں ہوجائے وہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کی طرف سے میڈیا پربیان دینے پراپنے ردعمل میں شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ اداروں کااحترام کرتے ہیں نیب ان سے جوپوچھناچاہے وہ جواب دینگے انہوں نے کہاکہ مالم جبہ اراضی سکینڈل سے وزیراعلیٰ کاکوئی تعلق نہیں تاہم جب انہیں نیب نے بلایا تو وہ پیش ہوئے اور اگرانہیں دوبارہ بلایاگیاتووہ پھربھی پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے صحافیوں نے پوچھاکہ کیاآپ کو کلین چٹ مل گئی ہے تو انہوں نے کہاتھاہاں کلین چٹ مل گئی کیونکہ تفتیشی افسرنے ان سے جوکچھ پوچھا اس کاجواب وزیراعلیٰ دے چکے تھے جبکہ تفتیشی افسرنے انہیں نہیں کہاتھاکہ آپ کو دوبارہ بھی بلایاجائے گا وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعلیٰ کیلئے یہ کوئی ایشونہیں ہے کیونکہ ان کا مالم جبہ اراضی سکینڈل سے کوئی علق نہیں ہے نہ ہی کسی قسم کا معاہدہ کیا نہ ہی ان کے کسی کاغذپر دستخط ہوئے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں