ملک ر یا ض نے غر یب عوام کی زمینوں پر زبر دستی قبضہ کر ر کھا ہے، فضل الہی

منگل 15 جنوری 2019 23:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پا کستان تحر یک انصاف کے ممبر صو با ئی اسمبلی فضل الٰہی نے کہاہے کہ بحر یہ ٹاؤن کے ما لک ملک ر یا ض نے اسلام آ باد میں ڈی ایچ اے ویلی ہا ؤسنگ پراجیکٹ میں اوورسیز پاکستانیوں سے اربو ں روپے ہڑپ کر نے کے باوجودمالکان کو پلاٹس نہیں دیئے، 2008میںاوورسیز پاکستانیوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدے اور اب ان کو زمین الاٹ نہیں کی جارہی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں متاثرہ افرادکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک ر یا ض نے غر یب عوام کی زمینوں پر زبر دستی قبضہ کر ر کھا ہے جو اورسیز پاکستانیوں کے ساتھ نا انصا فی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک ر یا ض اور بحر یہ ٹا ؤن کے خلاف اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں