پشاور،پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمرہائی سکول کے پرنسپل کی رٹ پرحکام سے جواب طلب

جمعرات 17 جنوری 2019 23:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس محمدناصرمحفوظ خان پرمشتمل ڈویژن بنچ نے فداحسین ولدخوشال خان سکنہ اضاخیل حال پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمرہائی سکول اکوڑہ خٹک ضلع نوشہرہ کی دائر کردہ رٹ پٹیشن پر چیئرمین/سیکٹری لیبر اور ڈاریکٹر ایجوکیشن ورکرز ویلفیر بورڈ کے پی کے سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی طرف سے معروف و ممتاز قانوندان سید عزیزالدین کاکاخیل ایڈوکیٹ نے رٹ پٹیشن دار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار وائس پرنسپل سال 2014 سے ہائی سکول کا عارضی پرنسپل تعینات ہوا اب چیرمین ورکرز ویلفیر بورڈ نے ایک دوسرا وائس پرنسپل گل سیف خان ورکنگ فوکس گرامر ہائی سیکنڈری سکول کوھاٹ -1 سے بطور پرنسپل سائل کے سکول میں ٹرانسفر کردیا مگر سائل کا بطور پرنسپل حکمنامہ بھی موجود ھے قانون کے برعکس آرڈر جاری کرکے درخواست گذار کی تعیناتی بطور پرنسپل تاحال نظر انداز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف صوبہ میں زیادہ تر ورکنگ فوکس گرامر سکولوں میں کنٹرکٹ اور مستقل سکول کے اساتذہ بطور پرنسپل تعینات ہیں جو مکمل قانون کی خلاف ورزی ہے قانون کے مطابق کوھاٹ کے پرنسپل کو دوسرے سکول کو ٹرانسفر کرنا چاہیے تھا مگر سیاسی اثر رسوخ پر سائل کے سکول میں بھیج دیااسی طرح صوبہ کے سکولوں سے نا اہل پرنسپلز کو ختم کرکے اہل اور قانون کے مطابق افراد کو بطور پرنسپلز تعینات کی جائے۔ جس پر عدالت عالیہ نے محکمہ ورکرز ویلفیر بورڈ سے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرنے اور سال کو بطور پرنسپل کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں