شیخ جہانزادہ کے گھر پر حملے کی تحقیقات کرائی جائیں ، امیر حیدر خان ہوتی

واقعے کو دو روز گزرنے کے باوجود حکومت و انتظامیہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا

بدھ 23 جنوری 2019 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے اے این پی باجوڑ کے مقامی رہنما شیخ جہانزادہ کے گھر پر داغے گئے مارٹرگولے کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی بے حسی اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو جلد از جلد واقعے کی تحقیقات کر کے حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے،امیر حیدر خان ہوتی نے حکومتی غیر ذمہ داری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے بے پناہ جانی ومالی قربانیاں دی ہیںجن سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی ، انہوں نے کہا کہ واقعے کو دو روز گزرنے کے باوجود انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے شیخ جہانزادہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور عدم توجہی اور دادرسی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ خاندان کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہناچایا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں