زرعی افسران سوات میں محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی فعالیت یقینی بنائیں،وزیر زراعت خیبر پختونخوا

اتوار 25 اگست 2019 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے اپنے محکمے کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع سوات میں محکمہ زراعت شعبہ توسیع کی فعالیت یقینی بنائیں کیونکہ سوات صحت بخش زرعی اجناس بالخصوص لذیذ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتا ہے جنہیں ہر قسم کے امراض سے محفوظ بنانا، پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کو جدید معلومات اور تربیت و رہنمائی مہیاء کرنا وقت کا تقاضا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے دورہ سوات اور مختلف باغات کے معائنے کے دوران ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایکسٹینشن محمد عزیر خان کو اس حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئیکیا صوبائی وزیر نے زرعی توسیع و تحقیق کے شعبوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ کے جملہ افسران اور اہلکار دن رات ایک کرکے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے اور صوبے کو غذائی ضروریات میں خودکفیل بنانے کے علاؤہ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی کام پر یقین رکھنے والے وزیر و سیاستدان ہیں اسلئے محض سرکاری مشینری اور بیورو کریسی پر انحصار نہیں کرتے بلکہ ان کے ساتھ فیلڈ میں وقت گذار کر نتائج اور اہداف کا حصول یقینی بناتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ محکمانہ سیکرٹری اور زرعی افسران کے ہمراہ صوبے بھر کے دورے بھی کرتے ہیں محب اللہ خان نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے بالخصوص خیبرپختونخوا کی زراعت کے حوالے سے منفرد شناخت ہے جسے قائم و دائم رکھنا اور اہداف کا تعین کرکے ان کا سو فیصد حصول یقینی بنانا ہمارا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سزا اور جزا کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس کے تحت نئے اجناس، کرم کش ادویات اور جدید ٹیکنالوجی دریافت کرنے والے زرعی سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں