ہر قسم کی بدعنوانی، اقربا پروری اور رشوت ستانی کے تدارک کا عزم کر رکھا ہے،امجدعلی

ماربل فیکٹریوں سے متعلق عوامی مشکلات کا آزالہ کیا جائے گا ، تمام معدنیات کے ٹھیکے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں،وزیرمعدنیات خیبرپختونخوا

بدھ 18 ستمبر 2019 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ انہوں نے ہر قسم کی بدعنوانی، اقربا پروری اور رشوت ستانی کے تدارک کا عزم کر رکھا ہے اور محکمہ معدنیات نے مختصر مدت میں صوبے کے لئے ہزار ملین سے زیادہ آمدن پیدا کی ہے اور امید ہے کہ جلد صوبائی محکمہ معدنیات ملک کا مثالی محکمہ بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیر مال شکیل خان سے ملاقات کے دوران کیا وزیر مال نے وزیر معدنیات کو ماربل فیکٹریوں کے امور اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا وزیر مال کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کی آمدن سے صحت اور تعلیم کے نظام میں بہتری لائیں گے انہو ںنے کہاکہ ماربل فیکٹریوں سے متعلق عوامی مشکلات کا آزالہ کیا جائے گا انہو ںنے کہاکہ تمام معدنیات کے ٹھیکے میرٹ کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں جس سے صوبے کے خزانے کو ہزاروں ملین روپے حاصل ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیںگے ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا معدنیات اور دوسرے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن مقامی لوگوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں