پشاورپولیس نے راں سال کارروائیوں میں ہونیوالی پراگرس رپورٹ جاری کردی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پشاورپولیس کی جانب سے رواں سال کے دوران اب تک کی ہونے والی کارروائیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی پراگرس کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے، جس کے مطابق پشاور پولیس نے رواں سال کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی قیام کی خاطر بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے سینکڑوں جرائم پیشہ افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جن کے قبضہ سے 423 کلاشنکوف، 29کالاکوف، 459 رائفل، 474 شارٹ گن، 3786 پستول اور 3 لاکھ کے قریب مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیںاسی طرح پشاور پولیس نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر بھی خصوصی کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران اندرون شہر کے ساتھ ساتھ شہر کے نواحی علاقوں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی گئیں ہیں جس کے دوران پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی 4700 کلو گرام چرس، 252 کلو گرام ہیروئن ،140 کلوگرام افیون، 2348بوتل شراب برآمد کی گئی ہے اسی طرح پولیس کی جانب سے نوجوان نسل خصوصا طلبا کوآئس جیسے نشہ کی تباہ کاریوں سے بچانے کی خاطر مختلف تعلیمی اداروں میں آئس کے خلاف شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے نہ صرف خصوصی سیمینارز کا انعقاد کیا گیا بلکہ آئس کے روک تھام اور اس کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بھی کریک ڈاون جاری رکھا گیا جس کے دوران سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی41 کلو گرام سے آئس برآمد کی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں