پشاور،گورنمنٹ پرائمری سکول اخون آباد میں تقریب تقسیم انعامات

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء)گورنمنٹ پرائمری سکول اخون آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سکول کے اساتذہ اور کلاس پنجم کے فرسٹ ٹرم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے والدین اور دیگر رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن طالبعلم کبیر محمد،دوسری پوزیشن افہام خان جبکہ تیسری پوزیشن مزمل خان نے حاصل کی اس موقع پر کلاس ٹیچر سعید الرحمٰن یوسفزئی اور سینئر ٹیچر محمد اقبال نے تمام نظم ونسق کو بہترین طریقے سے انجام دیا سعید الرحمن نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے بچوں میں مقابلے کارجحان بڑھتا ہے اور اس وہ پڑھائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اٴْن میں ٹرفیوں اور مڈلز کا خرچہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت وہ اپنی جیب خرچ سے کرتے ہیں اس میں حکومت کی جانب سے انہیں کسی قسم کا مالی تعاون حاصل نہیں اس موقع پر اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیز جبکہ دیگر اچھے نمبرات لینے والے اور چھٹیوں کا کام مکمل انجام دینے والے طلبائ و مڈلز پہنائے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں