شہرسے تجاوزات ہٹاناہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے،مس گل بانو

جمعرات 17 اکتوبر 2019 11:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء)اسسٹنٹ کمشنرمردان محترمہ گل بانونے کہاہے کہ مردان شہرسے تجاوزات ہٹاناہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ،غیرقانونی تجاوزات کوختم کرنے سے عوام کو آمدروفت میں آسانی پیداہوسکے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے تجاوزات کے خلاف منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واک کے شرکاء پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرغیرقانونی تجاوزات کے خلاف نعرے درج تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں