آرمی برن ہال کالج برائے طلباء ایبٹ آباد میںیوم والدین اورتقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:45

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء)آرمی برن ہال کالج برائے طلباء ایبٹ آباد میںیوم والدین اورتقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب ہفتہ کے روز آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی ۔یو م وا لدین اور تقسیم انعا ما ت کی تقریب آرمی بر ن ہا ل کالج میں با قا عدگی سے ہر سا ل منا ئی جا تی ہے یہ تقریب نہ صر ف بہترین نتا ئج پر انعا ما ت دئے جا نے کا موقع فرا ہم کر تی ہے بلکہ والدین اور کالج سے وابستہ پرانے اہلکاروں اور طلباء سے ملنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی بن جاتا ہے۔

اس سال کی تقریب18اور19 اکتوبر2019 کو منعقد ہوئیں۔جس کے مہما ن خصوصی بر گیڈئیر بختیار احمد اکرم کما نڈنٹ فرنٹیئر فورس رجمنٹ تھے ۔مہما ن خصوصی نے تعمیر وطن میں برن ہا ل کی خدمات کو سراہا تے ہو ئے کہا کہ طلباء کواپنے مستقبل کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے طلباء کو جہدمسلسل اپنے مقاصد کے حصول کیلئے انتہا ئی محنت کی تا کید کی۔

آخر میں مہما ن خصوصی نے سا ل بھر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء اور اساتذہ میں انعا ما ت تقسیم کئے۔ کالج کے پرنسپل کرنل محمد افضل بیگ نے سالانہ رپورٹ میں کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کیاجبکہ سال 2019 میں آرمی برن ہال کالج برائے طلباء کے بہترین نتائج سے والدین کو آگاہ کیا۔انہو ں نے اپنے سا لا نہ رپو رٹ میں بتایا کہ اس سال انٹر میڈیٹ کے امتحا نا ت میں با رہو ں جماعت میں 167طلباء نے حصہ لیاجس میں سے 112طلباء نے اے ون اور اے گریڈ حا صل کیا اور جی پی4.84 رہا اس طر ح دہم جماعت میں 169 طلباء میں سے 142 نے اے ون اور اے گریڈ حا صل کیااور جی پی اے 5.31رہا۔

او او اے لیو ل امتحان میں 48 نے امتحا ن دیا اور 129اے سٹار اور اے گریڈ حا صل کئے ۔اس سا ل کا لج کی ٹیم نے آل پا کستا ن تقریری مقا بلو ں میں نا می گرا می ادا رو ں میں انفرا دی انعا ما ت کے علا وہ کیڈٹ کالج پلندری سے بہترین ٹیم کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔تقریب میں والدین کے علاوہ کئی عسکری اور سینئر سول آفیسر نے شرکت کی ۔حاضرین نے طلباء کے رنگا رنگ مظا ہرے پیش کئے جس میں جسمانی ورزش ،جمناسٹک، کراٹے ،پی ٹی شو ، سائنسی اور فائن آرٹس کلبو ں کی نما ئش شامل تھی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مختلف کلبو ں کا معائنہ بھی کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں