ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آبادکے باہمی اشتراک سے 36ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی 26اکتوبر ہوگی

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ اور ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آبادکے باہمی اشتراک سے 36ویں سالانہ ضلعی مقابلہ نعت خوانی 26اکتوبر کو جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گے جنکی نگرانی ڈسٹرکٹ خطیب ایبٹ آباد مفتی عبدلواجد کریں گے ان مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے ایکخصوصی اجلاس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک کی زیر صدارت انکے دفتر میں منعقد ہوا جسمیں ہزارہ اباسین آرٹس کونسل ایبٹ آباد ، محکمہ تعلیم،ٹی ایم اے ایبٹ آباد،حویلیاں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں مقابلے کے انعقاد کے حوالے سے متعدد امور زیر بحث آئے اور باہم مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ان مقابلوںکا انعقاد دو مرحلوں میں کیا جائے گا 26 اکتوبر دن 2بجے سے شام 5بجے تک جلال بابا آڈیٹوریمکے اباسین ہال میں پہلے مرحلے میں چار مختلف کیٹگریز جن میں 15سال سے کم عمر بچوں اور بچیوںاور15سی25سال کے مرد و خواتین نعت خوانوں میں علیحدہ علیحدہ مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا ان مقابلوں مین منتخب اور شارٹ لسٹ ہونے والے نعت خواں طلباء و طالبات کے مابین 27 اکتوبر بروز اتوارکو دوسرے اور فائنل مرحلے کا مقابلہ صبح 10بجے جلال بابا آڈیٹوریم میں ہی منعقد ہوگا جن میں صرف شارٹ لسٹڈاور پہلے مرحلے کے منتخب نعت خواں ہی حصہ لینے کے اہل ہوں گے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک نے مقابلوں کے احسن انعقاد کے حوالے سے مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں