قوم نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتی ہے ،عرفان آفریدی

منگل 12 نومبر 2019 00:01

ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عرفان آفریدی نے کہاہے کہ اب ملک اور قوم کی بہتری اسی میں ہے کہ ان نااہل حکمرانوں سے جان چھڑائیں جائیں تبدیلی کے علمبردار بھی آج تبدیلی سرکاری ست اکتا گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہاہے اور عمران خان چھین کی بانسری بجارہاہے پی ٹی آئی کی سلکٹ حکومت نے ایک سال کے دوران پاکستانیوں کاجیناحرام کردیاہے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے اس وقت ملک میں معاشی بحران ہے اورآئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے والے یہ حکمران غریبوں انکے منہ کاآخری نوالہ بھی چھین رہے ہیں موجودہ حکومت کٹھ پتلی حکومت جادوٹونے سے چل رہی ہے ملک کی تاریخ میں اس طرح کی بدتراورنااہل حکومت نہیں دیکھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ڈاکٹرزکی ہدایات کے باوجود آصف زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے لہٰذا حکومت ہوش سے کام لے، پھر ایسا نا ہوحکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں