پشاور انتظامیہ کاتجاوزات کیخلاف آپریشن،20سے زائد دکانیں مسمار

منگل 19 نومبر 2019 22:39

پشاور۔19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے نواحی علاقے شگئی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 20 سے زائد دکانوں کی غیر قانونی تعمیرات و کیبن کو مسمارکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منیٰ ظاہر نے ٹا ئون میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹائون ٹو کے ٹائون آفیسر ریگولیشن انور سادات، ڈیمالشنگ سپرانٹنڈنٹ ارباب میر عالم خان و دیگر افسران کے ہمراہ شگئی بازار میںتجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران20 سے زائد غیر قانونی تعمیرات و کیبن کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور تمام غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں