پشاور،غیر قانونی اور مقررہ حدود سے تجاوز پارکنگ پر 41گاڑیوں کو تحویل میں لے کر جرمانہ

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:42

پشاور۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) کینٹ مجسٹریٹ مس قرات العین وزیر کی ٹریفک پولیس کے ہمراہ صدر میں دوسرے روز بھی کارروائی جاری ہیں، غیر قانونی اور مقررہ حدود سے تجاوز پارکنگ پر 41گاڑیوں کو تحویل میں لے کر جرمانہ کیا گیا۔کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو افیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر،ٹریفک ڈی ایس پی کینٹ رشید خان اور انچارج ٹریفک صدر علی گوہر بمعہ انفورسمنٹ سٹاف کیساتھ مرکزی صدر روڈ میں دوسرے روز بھی غیر قانونی گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 41گاڑیوں کو تحویل میں لیکر جرمانہ کیا گیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ ٹریفک پولیس کے ہمراہ صدر میں روڈ پر پارکنگ فیس کے خاتمہ کے بعد غیر قانونی پارکنگ اور مقررہ حدود سے باہر گاڑیاں پارک کرنے پر کارروائی کررہی ہے تاکہ ٹریفک کے روانی متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

شکایات موصول ہورہی تھی کہ صدر میں غیر قانونی اور مقررہ حدود سے باہر پارکنگ رکھی جاتی ہے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات ہے جس پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے غلط پارکنگ کرنے پر مالکان کی گاڑیوں کو تحویل میں لیکر جرمانہ کیا گیا۔

صدر روڈ پر فلیکس/بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارکنگ کیلئے مقررہ حدود استعمال کریں اس سے باہر گاڑی کھڑی نہیں کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے پر حکام موقع پر کارروائی عمل میں لایئنگے۔انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر بمعہ کینٹ ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی گاڑیاں پارک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے تاکہ عوام الناس کو بے جا رش سے ریلیف مل سکیں اور امدورفت میں اسانی ہو جس میں کسی کیساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں