ضلعی انتظامیہ کے صوابی کے مختلف پٹوارخانوں، ہسپتالوں، سکولوں اور دٴْکانوں پر چھاپے

منگل 21 جنوری 2020 00:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) ضلع صوابی کے مختلف ہسپتالوں اور دٴْکانوں پر ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں اور اچانک معائنوں کے دوران بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ، صوابی بٹ صاحب نے صوابی بازار کا ا چانک دورہ کیا جہاں پر مختلف دکانوں کو چیکنگ کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال ، مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ وصول کرنے پر تین دکانداروںکو تین ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس کے بعد اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، صوابی اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر صوابی کے ساتھ ایک اجلاس منقعد کیا گیا۔ جو جامع حکمت عملی کے تحت سرکاری نرخوں پر عوام کو روزانہ کی بنیاد پر سات ہزار پانچ سو سے زائد بیس کلو کے آٹے کی بوریاں فراہم کرنے کے حوالے سے تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر لاہور نے جوڑو فلور ملز جھانگیرہ اور تحصیل لاہور کے مختلف آٹا ڈیلرز کے ا چانک معائنے کئے تاکہ علاقے میں آٹے کی قلت اور اضافی قیمتوں پر قابو پایا جاسکے۔

اسکے علاوہ تورڈھیر میں پندرہ کلو پلاسٹک کے تھیلے بھی قبضے میں لئے گئے اور متعلقہ دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑعبدالمقسط صاحب نے بھی جہانگیر فلور ملز اور آفتاب فلور ملز کے دورے کئے۔ جہاں پر آٹے کے معیار اور مقدار کو چیک کیا گیا۔ تاکہ علاقے کے لوگوں کو بہتر آٹا گورنمنٹ کی قیمتوں پر میسر ہوسکے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران نے بھی آج غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف تحصیل ٹوپی کے اڈوں اور دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں