جمرود،قبائلی رہنماء سمیت دو افراد اغوا کے بعد قتل

ہفتہ 25 جنوری 2020 18:15

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) جمرود پولیس کے مطابق تحصیل جمرود علاقہ لالا کنڈاو سے قبائلی رہنماء مشر ولایت شاہ منیاخیل کی لاش برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق قبائیلی مشر ولایت شاہ تین روز قبل اپنے آبائی علاقہ تودہ میلہ سے لاپتہ ہوگئے تھے جن کی لاش ہفتہ کے روز جمرود کے علاقہ لالاکنڈاو چیک پوسٹ کے قریب برآمد ہوئی جن کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

لاش برآمد ہونے کے بعد ایس ایچ او اکبر آفریدی نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جمرود سول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے تحقیقات شروع کردی۔دوسری رپورٹ کے مطابق جمرود کے علاقے غنڈی میں الف شاہ کو اغوا کرنے کے بعد ان کو نشہ اور چیز دے کر ان کو ویرانے میں پھینک کر بے ہوش کردیا گیا تھا ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے اور ہسپتال میں چل بسے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں