خیبرپختونخوااسمبلی ،قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئرپرسن سمیراشمس کی جانب سے دوران میٹنگ اپنے ساتھ نارواسلوک پرپیش کردہ تحریک استحقاق منظورکرلی گئی

پیر 24 فروری 2020 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئرپرسن سمیراشمس کی جانب سے دوران میٹنگ اپنے ساتھ نارواسلوک پرپیش کردہ تحریک استحقاق منظورکرلی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے سمیراشمس نے ایوان کوبتایاکہ یکم نومبر2019کوایک غیرمتعلقہ شخص نے ڈی ایچ اولوئردیر کے ہمراہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جس نے اجلاس کے دوران پوری کمیٹی ممبران اور اس وقت کے وزیرصحت ہشام انعام اللہ کے سامنے مجھ سے بدتمیزی سے برتائو کیا ڈی ایچ اولوئردیرڈاکٹرشوکت نے یہ قبول کرنے سے انکارکردیاکہ غیرمتعلقہ شخص انکے ہمراہ تھا بعدمیں فوٹیج کے ذریعے ثابت ہواکہ غیرسرکاری شخص ڈی ایچ او کے ہمراہ اسمبلی گیٹ پرپہنچاتھا اگلی میٹنگ میں ڈی ایچ او نے اعتراف کیا اورمعافی مانگی سمیراشمس نے کہاکہ اب یہ مجھ پر لازم ہوگیاہے کہ اس معاملے پرتحریک استحقاق پیش کروں کیونکہ وہ میرے اہل خانہ پر دبائوڈال رہاہے اورمیری زات پربھی باتیں بنارہاہے میری بیوہ والدہ پردبائوڈال راہے اورمیری سکون اور کام کو مختلف طریقوں سے پامال کیاجارہاہے مذکورہ رویے اور ڈی ایچ او کے اس نارواسلوک سے نہ صرف میراابلکہ پورے ایوان کااستحقاق مجروح ہوا ہے اس موقع پر وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے خاتون رکن کی تائید کی جس کے بعد ایوان نے تحریک استحقاق کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں