سرکاری تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جائے ‘ محمد فائق شاہ

وزارت تعلیم طلبہ کیساتھ انصاف کرکے ہنگامی بنیادوں پر تعلیمی اور محفوظ سرگرمیوں کا آغاز کرے ‘ چیئرمین امن ترقی پارٹی

جمعہ 3 اپریل 2020 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ طلباء کا تعلیمی سال بری طرح متاثر ہو رہا ہے پرائیویٹ سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز نے گھر میں آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے مگر سرکاری تعلیمی ادارے اور ان کے افسران طلباء کے ساتھ انصاف کریں اور فی الفور سرکاری سطح پر سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جائے ہیلتھ ورکرز فوج ، پولیس ، میڈیا اور عملہ صفائی فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم اور اساتذہ کے لئے فرنٹ لائن طلباء کی تعلیم ہے انہیں موجودہ بحران میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ اس سے شدید نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہمارے ملک میں تعلیمی حالت اچھی نہیں ہے اور یہ غفلت نقصان کا باعث ھو گی لہٰذا فی الفور تعلیمی اور محفوظ سرگرمیوں کا آغاز کر کے وزارت تعلیم ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں