صوبے میں مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار

بدھ 1 جولائی 2020 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2020ء) ڈیزل کی قیمتیںاضافہ کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے صوبے میں مختلف شہروں کے مابین اور اندرون شہر ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے فی کلو میٹر فی مسافر نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔جن کے تحت فلائنگ کوچز 1.16روپے ، اے سی بسیں 1.36روپے، عام بسیں 1.01روپے اور لگثرری بسیں1.11روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کیلئے فلائنگ کوچز75روپے، اے سی بسیں88روپے ، عام بسیں 66روپے اور لگثرری بسیں72روپے کرایہ وصول کریں گی اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز226روپے ، اے سی بسیں265روپے، عام بسیں197روپے اور لگژری بسیں216روپے ، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز 371روپے، اے سی بسیں435روپے، عام بسیں 323روپے اور لگژری بسیں355روپے اور پشاور سے ہری پور کیلئے فلائنگ کوچز181روپے، اے سی بسیں212روپے، عام بسیں 158روپے اور لگژری بسیں173روپے کرایہ چارج کریںگی۔

(جاری ہے)

مزید برآں پشاور سے ایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز226روپے، اے سی بسیں265روپے، عام بسیں 197روپے اورلگژری بسیں216روپی,پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز256روپے، اے سی بسیں301روپے، عام بسیں 301روپے اورلگژری بسیں245روپی,پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز67روپے، اے سی بسیں79روپے، عام بسیں 59روپے اورلگژری بسیں64روپی,پشاور سے ملاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز137روپے، اے سی بسیں160روپے، عام بسیں 119روپے اورلگژری بسیں131روپی,پشاور سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچز205روپے، اے سی بسیں441روپے، عام بسیں 179روپے اورلگژری بسیں196روپی,پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز200روپے، اے سی بسیں234روپے، عام بسیں 174روپے اورلگژری بسیں191روپی,پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز290روپے، اے سی بسیں340روپے، عام بسیں 252روپے اورلگژری بسیں277روپی,پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز423روپے، اے سی بسیں496روپے، عام بسیں 369روپے اورلگژری بسیں405روپی,پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز31روپے، اے سی بسیں37روپے، عام بسیں 27روپے اورلگژری بسیں30روپے کرایہ وصول کریں گے۔

اس کے علاوہ دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء، نابینا و معذور خصوصی افراد60برس سے زائد عمر کے بزرگ مسافروں کیلئے اصل کرایوں پر پچاس فیصدموجودہ رعایت برقرار رہے گی۔ جبکہ ائرکنڈیشنز کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں